معیشت بحران سے نکل رہی ہے، حفیظ شیخ

February 17, 2020

معیشت بحران سے نکل رہی ہے، حفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک مشکل معاشی صورت حال سے گزر رہا ہے، معیشت بحران سے نکل رہی ہے، کوشش ہے اشیاء خور و نوش کو سستا کیا جائے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے بہترین کارکردگی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے ہی برآمدات بڑھانے میں ناکام رہا ہے۔

اس حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں، سب سڈی دے رہے ہیں، ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی اور گیس سستی فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی منڈیاں اور اتحاد بنانے کے لیے ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک کا مستقبل بزنس اسکولز سے ہی بہتر ہوگا، یہاں بزنس اسکولز میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین ملازمت کی طرف کیوں نہیں آتیں؟