وزیراعظم کا کیماڑی واقعے پر گہری تشویش کا اظہار

February 18, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے کیماڑی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں زہریلی گیس کے باعث مرنے والوں اور زیرعلاج افراد کے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اتوار سے اب تک کیماڑی میں زہریلی گیس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد مختلف اسپتالوں میںزیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج یا تو جاری ہے یا پھر فضا میں اس کے مہلک اثرات پہلے کی طرح موجود ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انہیں اس مشکل سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔