حکومت نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو ہڑتال کرینگے، وائے ڈی اے

February 18, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نےایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اگر حکومت وقت نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو ہم ایک ہفتے کے اندر اندر پنجاب بھر میں ہڑتال کرینگےان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران نے سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔