فٹبال میچ میں کتے کی انٹری اور شرارتیں

February 18, 2020

ترکی میں فٹبال میچ کے دوران کتے کی اچانک انٹری اور شرارتیں

ترکی میں فٹبال میچ کے دوران کتے نے اچانک انٹری دیدی اور شرارتیں شروع کردیں جس سے میچ روکنا پڑ گیا۔ کتے کی شرارتوں کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ جیسے وہ بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فٹبال کھیلنا چاہتا ہے۔

استنبول اسٹیڈیم میں ریفری اور کھلاڑیوں کا کتے سے فٹبال کا واپسی حصول تھوڑا مشکل بھی ہوگیا تھا۔

فٹبال واپس لینے اور کتے کو گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کے لئے کھلاڑیوں نے کافی جدوجہد کی اور کئی حربے آزمائے۔

کافی دیر کی کوششیں بھی ناکام رہیں تو ایک کھلاڑی نے کتے کو اٹھا کر اسٹیڈیم سے باہر چھور ڈیا۔

کتے کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔