چین، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1863 ہوگئیں

February 18, 2020

چین، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1863 ہوگئیں

چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اب اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18سو 63 ہوگئی ہے۔ چینی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مزید 1807 نئے مریض بھی وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 300 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیمار ہیں۔