چین: آسمان پر ایک ساتھ پانچ سورج نکل آئے

February 18, 2020

چین: آسمان پر ایک ساتھ پانچ سورج نکل آئے

چین کے شمال مشرقی علاقے منگولیا میں دن کے وقت آسمان پر ایک ساتھ پانچ سورج نظر آئے، اس منظر کو دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

شہریوں نے اس حیران کن لمحے کو موبائل میں محفوظ کیا اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

شہریوں نے یہ نظارہ 15 منٹ سے زائد وقت تک دیکھا جس کے بعد یہ قدرتی عمل خود بہ خود ختم ہوگیا اور جیسے جیسے دن ڈھلنے لگا سورج معمول کے مطابق ہوگیا۔

سائنسی زبان میں اس عمل کو ’’سن ڈاگ‘‘ کہا جاتا ہے۔