میرے لیے شوہر کا ہونا، نہ ہونا برابر ہے، گلوکارہ صنم ماروی

February 18, 2020

گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ میرے لیے شوہرکا ہونا، نہ ہونا برابر ہے، 11 سال سے شوہر کا تشدد برداشت کر رہی ہوں۔

گلوکارہ صنم ماروی لاہورکی فیملی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنے شوہر کے خلاف بیان ریکارڈ کروادیا، شوبز انڈسٹری میں شادیاں ناکام ہونے کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کر لی جائے۔

گلوکارہ صنم ماروی نےبتایاکہ حامد علی سے 2009 ءمیں شادی ہوئی مگرکچھ عرصے بعدہی شوہر کا رویہ بدل گیا تھا۔

صنم ماروی نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ کوئی کام نہیں کرتا، جب بیوی کماتی ہے تو شوہر اور اس کی فیملی اس پر انحصار کرتے ہیں، جس سے گھر خراب ہوتے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے اُن کے شوہرحامد علی کا جواب آنے تک کیس پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔