ڈانس کی مہارت سے سب تعریف پر مجبور

February 18, 2020

ڈانس کی مہارت نے سب کو حیران کردیا

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی انوکھی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں لوگ اپنی انوکھی صلاحیتوں کو دِکھا رہے ہوتے ہیں لیکن ٹوئٹر پر گزشتہ روز سے ایک ایسی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو حیرت زدہ کردیا ہے اور وہ تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پربھاسینی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چار لڑکوں پر مشتمل ایک گروپ بالی ووڈ کے گانے ’منہ کالا مقابلہ‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

اِن چار لڑکوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ اُن کے ڈانس کی مہارت ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو اِس کشمکش میں ڈال دیا ہے کہ آخر کس طرح یہ لوگ یہ رقص کر رہے ہیں۔

پربھاسینی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی اِس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ اِ س ویڈیو کا آخری فریم دیکھنے کے لیے بار بار یہ ویڈیو دیکھیں گے۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس کی اِس ویڈیو کے آخری اسٹیپ میں تین لڑکے آگے کھڑے ہوتے ہیں جبکہ چوتھا لڑکا پیچھے کھڑا ہوتا ہے اور پھر وہ تین لڑکوں میں سے بیچ والے لڑکے کی گردن پکڑ کر موڑ دیتا ہے۔

اِس ویڈیو پر بھارتی اداکار و میزبان گورو کپور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا بات ہے واہ۔‘

بھارتی اداکارہ شروتی سیٹھ نے بھی اِس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’واہ بہت شاندار۔‘

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’میں نے اِس ویڈیو میں کی جانے والی آخری مہارت کو جاننے کے لیے 5 سے 6 بار یہ ویڈیو دیکھی ہے لیکن میں معلوم نہیں کر سکا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ مہارت اگلے لیول کی ہے۔‘