نئی دہلی: ٹرک سوار دو ہاتھیوں نے گنوں پر ہاتھ صاف کر دیے

February 18, 2020

نئی دہلی: ٹرک سوار دو ہاتھیوں نے گنوں پر ہاتھ صاف کر دیے

مال مفت دل بے رحم کی کہاوت تو آپ نے ضرور سنی ہوگی مگر آج ہم آپ کو دکھا بھی دیتے ہیں۔

جی ہاں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ٹریفک سگنل پر ٹرک پر سوار دو ہاتھیوں نے قریب کھڑے گنوں کے ٹرک پر ہاتھ صاف کر دیے۔

سرخ بتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ہاتھیوں نے نہ ادھر دیکھا نہ ادھر اور شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ان ہاتھیوں کی فوٹیج خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔