بھارتی وزیر خارجہ سے انسانی حقوق کے مسئلے پر بات کی ہے، جوزف بورل

February 18, 2020

بھارتی وزیر خارجہ سے انسانی حقوق کے مسئلے پر بات کی ہے، جوزف بورل

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے انسانی حقوق کے مسئلے پر بات کی ہے۔

یہ انکشاف یورپی یونین ہائی ریپریزینٹیٹو سیکیورٹی اینڈ فارن افیئرز کی تیسری انتہائی طاقتور شخصیت جوزف بورل نے برسلز میں جیو نیوز سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ سے بھارت میں انسانی حقوق کی حالیہ صورتحال پر بات ہوئی ہے۔

جوزف بورل نے یہ بھی کہاکہ جے شنکر سے گفتگو میں کشمیر ایشو پر بات نہیں کی ہے۔