صنعتوں میں تربیت سے طلبہ کی مہارت میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر سلیمان

February 19, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت’یمیکل انجینئرنگ میں جدید رجحانات‘ کے موضوع پر لیکچرسے خواجہ فرید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (رحیم یار خان )کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جامعہ اردوکے طلبہ خواجہ فرید یونیورسٹی کا دورہ کریںاور دونوں جامعات کے طلبہ ایک دوسرے سے تجربہ حاصل کریں، طلبہ کو دنیا کی دیگر جامعات میں بھیجا جائے تاکہ ان کی تعلیم و تحقیق میں مزیداضافہ ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمیکل انجینئرنگ کی بہت اہمیت ہے رحیم یار خان میں بہت بڑی بڑی انڈسٹریز موجود ہیں جہاں طلباء و طالبات ٹریننگ حاصل کرکے مہارت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پرجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیرنے بھی خطاب کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ جامعہ اردو شعبہ کیمیاء کے ریسرچ پروجیکٹ کے تحت قدرتی اجزاء سے تیار کی جانے والی مصنوعات کو ایوارڈ سے نوازا گیایہ پروڈکٹ چند دن میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ طلبہ کو تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ رواداری ،تحمل ،برداشت اور امن سازی کو اپنانے کیلئے وفاقی اردو یونیورسٹی اپنا مکمل کردار ادا کر رہی ہے۔