خون کی بیماریوں پر تحقیق کیلئے جدید ریسرچ سینٹر بنایا جائے گا، عارف علی

February 19, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خون کی بیماریوں پر تحقیق کے لیے جدید ریسرچ سینٹر بنایا جائے گا جبکہ تھیلی سیمیاء کے بچوں کے علاج کے لیے جدید اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جہاں تھیلی سیمیاء کے مریضوں کے لیے تمامسہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی اس وقت بھی ہیلپ تھیلی سیمیاء کیئر سینٹر میں تمام مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار بانی چیئرمین ایچ آئی ڈبلیو ٹی سید عارف علی ،چیئرمین عبدالرئوف تابانی نے ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تھیلیسیمیاء کے چھ بچوں کی سالگرہ کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف تاجر محمد سلیم لاکھانی تھے ۔تقریب سے قاسم لاوائی،فاروق بکالی، ڈاکٹر سائرہ بانو اور فرید بلوانی نے بھی خطاب کیا۔