خصوصی تعلیم و بحالی مراکز میں اسپورٹس ویک منایا جائیگا، قاسم نوید قمر

February 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی تعلیمی اداروں اور بحالی مراکز میں باقاعدگی سے سپورٹس ویک کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نےپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکریٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد پرویز احمد سیہڑ ، ڈائریکٹر غلام نبی نظامی ، ڈپٹی سیکرٹری شاہ زیب شیخ اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔