جامعہ ہمدرد کا جلسہ تقسیم اسناد 29فروری کو ہوگا

February 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ ہمدرد کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ 29 فروری کو شام 4 بجے جامعہ کے مین کیمپس، مدینتہ الحکمہ ، کراچی میں منعقد ہوگا۔ جس میں مختلف شعبوں کے1413 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی ۔ جلسہ تقسیم اسناد میں سفارت کاروں ، معززین شہر، مہمانان گرامی کے علاوہ رئیس الجامعہ محترمہ سعدیہ راشد، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار پرویز احمد میمن، اراکین بورڈ اف گورنرز، اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین شرکت کریں گے۔