میسی اورریس ڈرائیورہیملٹن لوریئس ایوارڈکے مشترکہ فاتح

February 19, 2020

برلن (جنگ نیوز)ارجنٹائن اور اسپینش کلب بارسلونا کے لیونل میسی اور چھ بار فارمولا ون عالمی چمپئن برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن کو مشترکہ طور پر اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ خواتین میں یہ اعزاز امریکی آرٹسٹک جمناسٹ سیمون بائلز کے حصے میں آیا۔ بھارت نے 2011 آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے ٹنڈولکر کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تھا۔ اس لمحے کو کرکٹ کا یادگار لمحہ قرار دیا گیا ہے۔