اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میچ جیت لیا

February 19, 2020

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میچ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگل کو پی ایس ایل پریکٹس میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 56 رنز سے جیت لیا ۔یو بی ایل کمپلکس میں فاتح ٹیم نے 9 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ عماد بٹ 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیام ڈاسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔پشاور زلمی 139 رنز پر آل آئوٹ ہوئی ۔ لیام ڈاسن 39رنز بناکر نمایاں رہے۔ کامران اکمل اور لیونگسٹن نے 22، 22 رنز بنائے۔ شاداب خان اور حسین طلعت نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔