وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے لیگ پاکستان آئی،عمر اکمل

February 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہنیشنل اسٹیڈیم اور پی ایس ایل کے چاروں گرائونڈز کی وکٹوں سے واقف ہوں، کوشش کرونگا سنچری بناؤں جو ٹیم کے کام آئے۔ مقصد ٹیم کو فتح دلوانا ہے، 70 فیصد اپنی کارکردگی اور 30 فیصد فٹنس پر کام کررہا ہوں۔ وہ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ عمر اکمل نے کہا کہ خوشی ہے تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ پوری توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے ٹورنامنٹ پاکستان میں آیا ہے انہیں ہی کریڈٹ دوں گا۔ ہر سال پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ ہوگی اور پی ایس ایل واپس آئے تو مزہ دوبالا ہوجائے گا۔