مودی حکومت ترقی کے نعرے پر اقتدار میں آئی تھی اب ان کا ترقی کا ڈھول پھٹ گیا، کنہیا کمار

February 19, 2020

پٹنہ (این این آئی)بھارت کے ابھرتے ہوئے رہنما کنہیا کمار کاکہنا ہے کہ مودی حکومت ترقی کے نعرے پر اقتدار میں آئی تھی اب ان کا ترقی کا ڈھول پھٹ گیا‘بھارت میں مذہبی نفرت کی سیاست میں میں شدت آئی ہے۔ ملک کی سیاست نفرت میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن اس کی ایک حد ہے اور یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔بھارت کے ابھرتے ہوئے رہنما کنہیا کمار جو ان دنوں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف پورے بہار میں ریلیاں کر رہے ہیں۔ ان کی ریلیوں میں لاکھوں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔