عمرقید اوردولاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم ‘ملزمان بری

February 19, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دورکنی بنچ نے داماد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سسر اور مقتول کی بیوی کی عمرقید اوردولاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قراردیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا دورکنی بنچ نے ملک نصرمن اللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے ملزمان احمد رشیداورمسماۃ (ف) کی سزاکالعدم قراردینے کیلئے دائر اپیل کی سماعت کی استغاثہ کے مطابق ملزمان پر کہ ملزم احمد رشید نے بیٹی کیساتھ ملکر 25فروری 2014کی رات کو اپنے داماد اصغرعلی کو زہر کا انجکشن لگایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی جس کے بعد صوابی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج لاہورصوابی نے جرم ثابت ہونے پر 11جون 2018کو ملزمان کو عمرقید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جس کے خلاف ملزمان نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اوردورکنی بنچ نے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کوبری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔