بھارتی گلوکارہ سشمیتا نے خودکشی کرلی

February 19, 2020

بھارت میں پلے بیک سنگر سشمیتا نے جہیز نہ لانے پر شوہر اور سسرالیوں کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی مقامی زبان کی گلوکارہ 26 سالہ سشمیتا نے والدہ کے گھر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یاد رہے کہ گلوکارہ کی دو سال قبل ہی شرتھ کمار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔

خودکشی سے قبل گلوکارہ نے واٹس ایپ پر اپنی والدہ کے لیے ایک میسیج چھوڑا جس میں شوہر اور سسرالیوں کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کم جہیز لانے پر آئے دن طعنے دیئے جاتے اور بے عزتی کی جاتی تھی.

گلوکارہ کی والدہ نے بیٹی کے شوہر اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی پولیس میں درخواست دائر کردی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔