چیتے نے سیاحوں کی دوڑیں لگوا دیں

February 19, 2020


بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جنگل سفاری کے دوران ایک چیتے نے سیاحوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

سیاحوں کی بس جب دو لڑتے ہوئے چیتوں کے پاس پہنچی تو ایک چیتے نے بس کا پیچھا کیا اور کھڑکی سے لٹکتے پردے کو کھینچنے لگا۔

غفلت برتنے اور سیفٹی پرٹوکول کو نظر انداز کرنے پر دو اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔