کنگز کی کرکٹ چھوڑ کر والی بال کی پریکٹس

February 19, 2020

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی نتھیا گلی بیچ میں تفریح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کرکٹ ایکشن سے قبل ٹیم کراچی کنگز نے خوب سیر سپاٹے کیے اور شہر سے دور نتھیا گلی بیچ پر دن گزارا، کھلاڑیوں نے سمندر کی لہروں کو انجوائے کیا اور بیچ والی بال بھی کھیلی۔

کراچی کنگز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے منگل کو کرکٹ سے چھٹی لی اور شہر کے وسط سے تقریباً 30 کلو میٹر دور نتھیا گلی بیچ پر دن گزارا۔

نتھیا گلی بیچ پر کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان نیوی کی مہمان بنی ، اس موقع پر کھلاڑیوں نے سمندر میں سوئمنگ کی، بوٹنگ کے مزے لئے اور پھر کچھ دیر بیچ والی بال بھی انجوائے کیا۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق نتھیا گلی پر آؤٹنگ ٹیم باؤنڈنگ سیشن تھا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ایکشن سے بھرپور کرکٹ سے قبل کچھ ریلیکس ہونے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ ٹیم آپس میں گھل مل سکے ۔