ایچ ای جے نے گیس سےمتاثر ہونے کا امکان رد کر دیا

February 19, 2020

جامعہ کراچی کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری ڈپارٹمنٹ، ایچ ای جے کی رپورٹ نے کیماڑی میں مقیم افراد کے گیس سےمتاثر ہونے کا امکان رد کر دیا ہے۔

ڈائریکٹرایچ ای جےاقبال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کےخون سیمپلز میں میتھائل برومائیڈ کے نمونے نہیں ملے ہیں،جبکہ سلفرڈائی آکسائیڈ، کاربن مونو آکسائیڈ بھی نہیں ملی ہے۔

ڈاکٹراقبال کے مطابق ان کے ادارے کو خون کے 10 سے 12 نمونے موصول ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی صحیح وجہ موت پوسٹ مورٹم سے ہی معلوم ہوگی۔