مہک کماری کی شادی کرانے پر 7 افراد کیخلاف مقدمہ

February 19, 2020

فائل فوٹو

جیکب آبادمیں نومسلم علیزہ عرف مہک کماری کی کم عمری میں شادی کے الزام میں دلہا سمیت شادی کرانے والے 7 افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو کے حکم پر تھانہ سول لائن میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، نومسلم لڑکی علیزہ سے شادی کرنے والے دلہاعلی رضا، درگاہ امروٹ شریف کے گدی نشین، نکاح خوان سید سراج احمد شاہ سمیت سات افراد مقدمہ میں نامزد ہیں ۔

مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے نومسلم لڑکی علیزہ عرف مہک کماری کی کم عمری میں نکاح کے خلا ف مقدمہ درج کر نےاور لڑکی کے بالغ ہوجانے تک چائلڈ شیلٹر منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔