PSL 5: سوشل میڈیا صارفین کی بےصبری عروج پر

February 19, 2020

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو کا میدان کل سے کراچی میں سج رہا ہےاور پاکستانی کرکٹ شائقین کا جوش بھی اپنے عروج پر ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا پورے سال بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

پاکستان سُپرلیگ فائیو کےلیے میدان تیار ہوگیا

اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے اور اپنے ملک میں کرکٹ کی واپسی سے پاکستانی بے حد خوش ہیں اور جیسے جیسے پی ایس ایل کے آغاز کی گھڑیاں قریب آتی جارہی ہیں شائقینِ کرکٹ کا جوش بھی اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے جس کا اظہار وہ ٹوئٹر پر کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کا انعقاد پہلی بار پاکستان میں ہورہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

غیر ملکی کمنٹیٹرز بھی پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایک صارف نے پچھلے سیزن کا احوال بتاتے ہوئے لکھا کہ پہلے ایڈیشن میں ایک میچ بھی پاکستان میں نہیں ہوا، دوسرے ایڈیشن میں فائنل کا انعقاد لاہور میں کیا گیا،تیسرے ایڈیشن میں 3 میچز پاکستان میں ہوئے، چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز کا انعقاد کراچی میں کیا گیا اور اب پورا پی ایس ایل ہی پاکستان میں منعقد کروایا جارہا ہے۔

صارفین کی جانب سے کئے جانے والے ٹوئٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کی کرکٹ سے محبت بےمثال ہے۔

شائقین کرکٹ اس سیزن کو پی ایس ایل کا ’بیسٹ سیزن‘ قرار دے رہے ہیں۔

کیوی کمنٹیٹر ڈینی موریسن بھی پاکستان میں ہلہ گلہ کرنے کے لیے بےچین ہیں۔

کچھ صارفین پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت اور پی ایس ایل کے لیے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں پی ایس ایل کا سفیر بھی کہہ رہے ہیں۔

پی ایس ایل 5 کے ميچز ميں جديد ٹيکنالوجی کا استعمال بھی ہوگا، اسٹيڈيم ميں الٹراموشن کیمرے،اسپائیڈر کیم اور ڈیجیٹل باؤنڈری کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔

شائقین کرکٹ اپنے اپنے تجزئے بھی پیش کررہے ہیں۔

شائقین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے اردگرد کے دلکش مناظر بھی ٹوئٹ کر رہے ہیں۔

شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا پاکستان میں خیرمقدم کر رہے ہیں۔