کرتب دکھانے والا دنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون

February 19, 2020

کروشیا نے دنیا کا پہلا کرتب دکھانے والا انسان بردار ڈرون تیار کر کے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے۔

کروشیا کی کمپنی کے تیار کردہ اس ایروبیٹک ڈرون میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیاروں کی طرح کرتب اور ہوابازی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بگ ڈرون نامی ایروبیٹک ملٹی کاپٹر ڈرون میں 12 روٹر نصب کئے گئے ہیں جس کی بدولت یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے اور 87میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

منفرد نوعیت کے اس ڈرون کی ابتدائی پرواز میں کسی مسافر کی بجائے ایک ڈمی کو بٹھایا گیا تھاجس کے بعد حال ہی میں کروشیاء میں انسان بردار ڈرون کی پرواز کی کامیاب اُڑان بھری گئی جس میں کرتب بھی پیش کئے گئے۔