برطانوی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے ارکان کا دورہ پاکستان

February 19, 2020

برطانوی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے ارکان کا دورہ پاکستان

برطانوی آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے ارکان دورہ پاکستان پر پہنچ گئے ہیں جنہیں پاکستان کے کسی بھی علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے برطانوی ارکان پارلیمانی ارکان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ڈیبی ابراہمز کو بھارت نے دہلی ایئرپورٹ سے واپس بھیجا ہے۔

برطانوی آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے ارکان دورہ پاکستان پر ہیں، بھارتی حکومت نے انہیں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

نئی دہلی سے ڈی پورٹ کی جانے والی لیبر پارٹی کی رکن ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام انتہائی مشکل صورتحال سے دو چار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی، دورے کا مقصد زمینی حقائق معلوم کرنا تھا۔

ڈیبی ابراہمز نے یہ بھی کہا کہ ہر ممکن تعاون پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں، امید ہے کہ بھارت بھی پاکستان کی طرح تعاون کرے گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ بھی جلد پاکستان کا دور ہ کریں گے۔