ہلاکتوں کی وجہ سویابین ڈسٹ ہے، محکمہ صحت سندھ

February 19, 2020

ہلاکتوں کی وجہ سویابین ڈسٹ ہے، محکمہ صحت سندھ

محکمہ صحت سندھ نے کیماڑی میں رہائشیوں کے متاثر ہونے کی وجہ سویابین کی ڈسٹ کو قرار دے دیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سویابین کی گرد استھما میں مبتلا افراد کے لیے بہت زیادہ نقصاندہ ہے۔

محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ شہری صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلیں۔

تین دنوں میں کیماڑی میں 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سیکڑوں کی حالت غیر ہوئی۔