احسان مانی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

February 19, 2020

احسان مانی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔