بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق، آزادی چھین لی، وزیراعظم

February 19, 2020

بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق، آزادی چھین لی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے تمام حقوق اور آزادی چھین لی ہے۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری 6 ماہ سے بدترین لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے پر برطانوی پارلیمانی گروپ کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات اور اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔