یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی

February 19, 2020

وزیراعظم عمران خان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جبکہ گھی فی کلو 30 روپے سستا کیا گیا ہے۔

دال مسور کی قیمت 135 روپے سے کم کرکے 130 جبکہ دال چنا کی قیمت 167 روپے سے کم کرکے 160 روپے کلو کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت 200 روپے سے کم کرکے 170 روپے فی کلو کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔