اسکرینوں کی تنصیب کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل

February 19, 2020

اسکرینوں کی تنصیب کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اسکرینز کی تنصیب کی وجہ سے اسٹینڈز کی ٹکٹوں کی مالیت میں کمی کی گئی۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ جن اسٹینڈز کے سامنے اسکرینز ہیں وہاں کے شائقین دوسرے اسٹینڈز میں بھی منتقل کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسکرینز صرف افتتاحی تقریب کے لیے لگائی گئی ہیں ، میچ کے دوران اسکرینز نہیں ہوں گی ۔

پی سی بی نے کہا کہ جو شائقین اسٹیڈیم آکر تقریب نہ دیکھ سکیں گے انہیں پیسے ملیں گے۔