پاکستان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات

February 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدت کیلئے احمدعلی راجپوت صدر اورپرویزاحمد بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ الیکشن میں چارون صوبوں کے نمائندوں، پاکستان آرمی کی جانب سے میجرمحمود ریاض، پاکستان واپڈا کے امداد اللہ میمن،پاکستان ریلوے سے طارق محمودنے شرکت کی، انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔