سیمی کی اعزازی شہریت کیلئے درخواست دی ہے،جاوید آفریدی

February 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیرن سیمی کی پاکستان کی اعزازی شہریت کے لئے درخواست دی ہوئی ہے۔کیس صدر پاکستان کے پاس حتمی منظوری کے لئے ہے۔ بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں ڈیرن دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر بن کر سامنے آئے ہیں انہیں یہ اعزاز ملنا ضروری ہے۔