پرائیویٹ اسکول سستی تعلیم دینے کیلئے وسائل کام میں لائیں، سعید غنی

February 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز صوبے میں بچوں کو سستی اور بہتر تعلیم دینے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے۔ سیشن، فیس اسٹریکچر، لیبر لاز بالخصوص کم سے کم اجرت سمیت دیگر پروسٹیڈنگ کمیٹی کا جلد اجلاس طلب کرکے مسائل کو مل جل کر حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز اپنے اساتذہ کو تنخوائیں اتنی دیں گے کہ وہ معاشرے میں اپنے آپ کو ڈھال نہ سکے توپھر اس کا براہ راست اثر بچوں کی تعلیم پر بھی ہوتا ہے اس لئے وہ اس نکتہ سے بھی اساتذہ کی تنخواہوں کو ضرور دیکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اپسما)کے چیئرمین سید طارق شاہ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر اپسماکے سنئیر وائس چیئرمین محمد احمد خان، وائس چیئرمین عتیق نصیر شمشی، جنرل سیکرٹری محترمہ قسیم، کو آڈینیٹر اظہر علی، سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور شامل تھے۔