سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں استعمال ڈرونز میں ایرانی پرزے استعمال ہونے کا انکشاف

February 20, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں میں استعمال کئے گئے ڈرون طیاروں اور حوثی باغیوں کے گولہ بارود میں ایرانی ڈرونز سے مماثلت رکھنے والے پرزے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات، حوثی باغیوں کے گولہ بارود اور افغانستان اور ایران میں تباہ ہونے والے ایرانی ڈرون طیاروں میں مماثلت پائی گئی ہے۔