سوئیڈن کے اسکولوں میں عربی رابطے کی زبان بن گئی

February 20, 2020

کراچی(نیوزڈیسک)رکن پارلیمنٹ حنیف بالی نے ایک ٹوئٹ میں عربائزیشن کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئیڈن کے اسکولوں میں عربی رابطے کی زبان بننے لگی اور بلیکنج کائونٹی رونیبے کے کئی اسکولوں میں عربی رابطے کی زبان بن گئی ہے۔سوئیڈش ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اسٹاف کو بچوں سے بات چیت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور سینٹرل رونیبے کے 9 میں سے چھ اسکولوں میں 60 اور 89 فیصد کے درمیان بچوں نے سوئیڈش کی بجائے کوئی اور زبان ہی مادری زبان بنتی جارہی ہے۔