زیادتی کیس کی سماعت ملتوی

February 20, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد جہانگیر علی گوندل نے طالبات کو زیادتی کا نشانہ اور ویڈیوز بنانے کے الزام میں ملوث میاں بیوی کے مقدمہ کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد چار مارچ تک ملتوی کر دی، راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے گزشتہ سال ملزم قاسم جہانگیر اور اس کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔