سول سوسائٹی کا جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

February 20, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) سول سوسائٹی نے جنسی زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا جسےمطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ھے بھو ک ہڑتالی کیمپ کا مقصد زیادتی اور قتل کے شکار معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور انہیں پھانسی پر لٹکانے سمیت اسلامی سزائیں دینے کے لیے آواز اٹھانا تھا۔ کیمپ کے شرکا نے حکومت سے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ھمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ شرکا جن میں مختلف سماجی اور گیر سرکاری و غیر سیاسی تنظیموں نے شامل تھے نے عوام سے کہا کہ وہ کیمپ میں شامل ہو کر اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے اکھٹے ہوں اور اس وقت تک نہ اٹھے جس وقت تک ھمارے معصوم بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے والوں کو سر عام تختہ دار پر نہیں لٹکا دیا جاتا۔