مجوزہ حلقہ بندیوں کو منظور کرایا جائے، چیئرمین ٹریڈرز الائنس

February 20, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) چیئرمین ٹریڈرز الائنس پشاور کینٹ میجر (ر) ارشد محمود نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق پشاور کنٹونمنٹ کی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ ان مجوزہ حلقہ بندیوں کو منظور کرایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر قسم کے سہولیات میسر ہو سکیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ھے کہ کنٹونمنٹ کے حدود میں 2015 ء کے انتخابات 1998 ء میں ہونے والی مردم شماری کے تحت کئے گئے تھے اسی طرح پرانی حلقہ بندیوں میں ووٹرز اور آبادی کا خیال نہیں رکھا گیا ہے جبکہ 2017 ء میں ہونے والی مردم شماری کے بعد بلاگز تبدیل ہو گئے جس کے بعد مجوزہ حلقہ بندیاں عالمی قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں جو شمال کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جبکہ کنٹونمنٹ ایریا بھی شمال کی طرف سے شروع ہوتا ہے جس پر ہم اس کاوش کو سراہتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حلقہ بندیوں کو منظور کرایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر قسم کے سہولیات میسر ہو