یہ پینٹنگ اقرا اور یاسر کیلئے کیوں خاص ہے؟

February 20, 2020

معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین اور یاسر حسین نے اپنی خاص پینٹنگ کے بارے میں بتادیا جو انہیں معروف و سینئر مصنف و مزاح نگار انور مقصود نے شادی پر تحفے میں دی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹڑی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی دیوار پر لگی ایک تصویر شیئر کی۔


تصویر میں اقرا پیلے رنگ کا لباس پہنے اپنے ہاتھ سے دیوار پر لگی پینٹنگ کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔

اُس پینٹنگ میں ایک لڑکی پھولوں کے گلدستے کی طرف دیکھتی نظر آرہی ہے، اُس پینٹنگ میں بہت سارے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ پینٹنگ میرے اور میرے شوہر کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ انور مقصود صاحب نے یہ ہمیں ہماری شادی پر تحفے میں دی تھی۔‘

یہ بھی دیکھئے: یاسر نے اقرا کو موبائل فون تحفے میں دے دیا

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ صرف آرٹ نہیں ہے بلکہ رنگوں سے بھری دُعائیں ہیں۔‘

اِس سے قبل اقرا عزیز حسین نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر یاسر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اسٹرنگ بینڈ کے گانے ’دور‘ کے بول لکھے تھے۔


اُنہوں نے لکھا تھا:

دیکھیں مجھے جب وہ آنکھیں

میں کھو جاؤں

ان آنکھوں کے رستے

میں اُس کے دل میں سماؤں

کچھ کہہ نہ پاؤں اُس میں

کچھ سُن نہ پاؤں

اُس کے بنا میرا جیون

جیسے کوئی سُنا گاؤں

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز حسین کی شادی گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہوئی تھی اور انور مقصود نے اُن کو شادی پر ہی یہ پینٹنگ تحفے میں دی تھی۔