کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کرسامنا کریگی، ندیم عمر

February 20, 2020

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو

پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کر اس کا سامنا کرے گی۔

پی اسی ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پاکستان سپر لیگ میں تیاری سے متعلق کہا ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کھیلنے کے لیے بھر پور تیار ہے، کوئی بھی ٹیم ایک دوسرے کو ہلکا نہیں لے سکتی۔

ندیم عمر نے کہا کہ اس دفعہ ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں، پی ایس ایل سے ملک میں نیا ٹیلنٹ ابھر کا سامنے آرہا ہے، کوئٹہ کی جانب سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوںنے مزید کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو بھرپور جذبے سے کھیلنا ہوگا، کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔