فلم 83 میں کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے، دیپکا پڈوکون

February 20, 2020

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی آنے والی نئی فلم83 کا پوسٹر

بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کرکٹر کپل دیو پر بننے والی فلم83 ‘ میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

اس فلم میں ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیپکا پاڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم میں اپنے کردار کے بارے میں دیپکا نے پہلی مرتبہ پوسٹر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔‘

اداکارہ نے کہا ہے کہ فلم’ 83 ان خواتین کے نام ہے جو اپنے شوہروں کے خوابوں کو اپنے خوابوں پر ترجیح دیتی ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ایک بیوی کے کے کردار کو اپنی ماں کے روپ میں بہت قریب سے دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ دیپکا کی فلم چھپاک ریلیز ہوئی تھی لیکن جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد ان کی فلم کی ریٹنگ کم ہو گئی تھی۔

فلم 83 کی کہانی انڈین کرکٹ ٹیم کے 1983 میں عالمی چیمپئن شپ جتنے کے واقعے پر مبنی ہے جبکہ فلم رواں برس 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔