ڈیلس،یوم پاکستان میلہ 21 مارچ کو ہوگا

February 20, 2020

ڈیلس میں پاکستان سوسائٹی کی جانب سے یوم پاکستان میلہ 21 مارچ کو منعقد کرنے کا اعلان۔

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس ( پی ایس این ٹی) کا اجلاس زیر صدارت صدر سوسائیٹ عابد ملک یہاں فورٹ ورتھ شہر میں واقع دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سوسائٹی کے بورڈ اور ٹرسٹی کے ممبران سمیت سوسائٹی کے عہدیداران نے شرکت کی، جس میں پاکستان کے امریکا میں سفیر سمیت پاکستان کے قونصل جرنل اور اراکین کانگریس مقامی سول اور اعلی کی شرکت متوقع ہے، اس کے لیے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے نمائشی اسٹال لگائے جائیں گے اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے افراد کو مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس میلہ کے ذریعہ اپنی مصنوعات کو کمیونٹی میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ آنے والی فیملیوں کی تفریح اور ان میں قومی جذبہ جگانے کے لیے پاکستانی معروف گلوکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور پروگرام رات گئے تک جاری رہے گا۔