ایمبروز، ٹوفل، ولکنسنز بنے ’جیو پاکستان‘ کے مہمان

February 20, 2020

ایمبروز، ٹوفل، ولکنسنز بنے ’جیو پاکستان‘ کے مہمان

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے لیجنڈ فاسٹ بولر، امپائر، کمنٹیٹر ایک جگہ جمع ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے موقع پر ویسٹ انڈیز سے آئے ہوئے فاسٹ بولر سر کرٹلی ایمبروز، امپائر سائمن ٹوفل اور بارباڈوس سے آئے ہوئے بیری ولکنسنز ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ کے مہمان بنے۔

تینوں مہمانوں نے ’جیو پاکستان‘ کے میزبان عبداللّٰہ سلطان اور ہما میر شاہ کے ساتھ پاکستان سے جڑی کرکٹ کی یادیں تازہ کیں۔

انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر سائمن ٹوفل کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 11 سال بعد پاکستان آ کر بہت خوش ہیں، کرکٹ ایسا کھیل ہے جو لوگوں کو قریب لاتا ہے۔

ماضی میں بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز کا ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ بہت اچھے ہیں جو کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کافی عرصے کے بعد پاکستان آیا ہوں اور یہاں آنے کے بعد میں بہت خوش ہوں۔

’جیو پاکستان‘ کے مہمان معروف کمنٹیٹر بیری ولکنسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ایک ایک لمحہ انجوائے کر رہے ہیں۔

کرکٹ لیجنڈز سے گفتگو کے دوران ایک موقع پر جب میزبان نے کرٹلی ایمبروز سے ان کے قد کے بارے میں سوال کیا تو مہمان اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔