سنیل شیٹی کا مداح کے ساتھ نفرت انگیز رویہ

February 20, 2020

سنیل شیٹی کا مداح کے ساتھ نامناسب رویہ

بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے اپنے ایک مداح کے ساتھ نفرت انگیز رویہ اختیار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک تقریب میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران سنیل شیٹی مداحوں کو منافقت بھری نظروں سے دیکھتے رہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مداح تصویر کھنچوانے کے لئے سنیل شیٹی کو ہاتھ لگاتا ہے تو سنیل شیٹی غصے میں مداح کو دور ہٹنے کا کہتے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کو سنیل شیٹی کا یہ نفرت بھرا رویہ ایک آنکھ نی بھایا، انہوں نے اداکار پر تنقید کے تیر برسا دیئے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حمایت جاری ہے۔

واضح رہے کہ سنیل شیٹی بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں اور انہوں نے بہت سی ہٹ فلمیں بھی دی ہیں جن میں ’دھڑکن‘، ’بھائی‘،’ہیرا پھیری‘، ’پھر ہیرا پھیری‘،’میں ہوں ناں‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔