عمر اکمل کی معطلی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

February 20, 2020

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے کرنے والے عمر اکمل کی معطلی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ جلد ہی اپنی جانب مرکوز کروالی۔

عمر اکمل کے معطلی کے فیصلے پر اتنی بات کی گئی ہے کہ یہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سر فہرست ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عمر اکمل کے معطلی کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، کچھ صارفین اس فیصلے سے خوش ہیں تو کچھ اسے پی ایس ایل کی بری خبر قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے: عمر اکمل اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

ایک صارف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل پی سی بی کی جانب سے ایسا فیصلہ کوئی خاص منصوبہ بندی لگ رہا ہے۔

رواں ماہ عمر اکمل کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ طور پر عملے کے ساتھ بدتمیزی کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ کچھ صارفین پی سی بی کے اس فیصلے کو اس رویے کا انتقام قرار دے رہے ہیں۔

کسی نے کہا کہ عمر اکمل کے بغیر پی ایس ایل کا لطف نہیں آئے گا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پر میمز بنالیں، مذاق بنالیں مگر وہ عمر اکمل سے محبت کرتے ہیں۔

کچھ صارفین پی سی بی کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہی کچھ صارفین پی سی بی کے اس فیصلے کو سراہ بھی رہے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کرد یا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں آل راؤنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔