پاکستان سپر لیگ فائیو کا آج سے آغاز

February 20, 2020

پاکستان سپر لیگ فائیو کا آج سے آغاز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج سے چھکےچوکوں کا طوفان آئے گا گیند بلے کا جادو سر چڑھ کر بولےگا، گلیاں اڑیں گی، دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جوش، جذبہ، ایکشن، دھمال، نعرے، باجے، سب رنگ ہوں گے ایک ساتھ، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں اور پاکستان سپر لیگ فائیو کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں 6 ٹیمیں خوبصورت ٹرافی کی جنگ جیتنے کو تیار ہیں، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں کرکٹ ایکشن سے موسیقی کا تڑکا بھی لگے گا، راحت فتح علی خان، عارف لوہار، سجاد علی، ابرارالحق سمیت آئمہ بیگ بھی اپنی گائیکی سے حاضرین کا لہو گرمائیں گی، تقریب جیوسوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔