سینیٹر فیصل جاوید کی کمار سنگاکارا سے ملاقات

February 20, 2020

سینیٹر فیصل جاوید کی کمار سنگاکارا سے ملاقات

میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور اُنہیں عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔ انہوں پاکستان آمد پر ایم ایم سی کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا۔

روانگی سے قبل کمارا سنگارا کی قیادت میں ٹیم نے سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی، فیصل جاوید نے سنگاکارا کو عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایم سی سی نے 47 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر ایم سی سی الیون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔