کرکٹ کی بحالی کیلئے لیجنڈ فاسٹ بولر، امپائر اور کمنٹیٹر جمع

February 20, 2020

کرکٹ کی بحالی کیلئے لیجنڈ فاسٹ بولر، امپائر اور کمنٹیٹر جمع

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے لیجنڈ فاسٹ بولر، امپائر اور کمنٹیٹر ایک جگہ جمع ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر کرٹلی ایمبروز، عالمی شہرت یافتہ امپائر سائمن ٹوفل اور بارباڈوس سے آئے کمنٹیٹر بیری ولکنسنز جیو پاکستان کے مہمان بنے اور پاکستان سے جڑی کرکٹ کی یادیں تازہ کیں۔

کرٹلی ایمبروز نے کہا کہ پاکستانی بہت اچھے ہیں، کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، انہیں کافی عرصے بعد پاکستان آ کر بہت اچھالگا۔

آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے کہا کہ وہ پاکستان میں بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔